آدھی کہانی پھر سہی، سیدہ عاتکہ بخاری کا تیسرا ناول ہے۔ اس سے پہلے مصنفہ دو ناول اور کئی ناولٹ لکھ چکی ہیں۔ یہ ناول صندل حویلی اور اس کے مکینوں کے گرد گھومتا ہے۔
اس ناول پر مایا شیخ کا تبصرہ ملاحضہ فرمائیے
ہلکے پھلکے انداز میں شروع ہونے والی کہانی میں
محبت ، دوستی ، بچہڑنا ، مل جانا
سنجیدگی ، غم ، خوشی ، طنز و مزاح غرض کہ
ہر جذبہ پڑھنے کو ملے گا لیکن مناسب انداز میں۔
ایک جگہ آپ کو خود غرض محبت پڑھنے کو ملے گی تو دوسری جگہ آپ ایسے کرداروں کو پڑھیں گے جن کی محبت اس قدر غرض سے پاک ہے کہ ان کی محبت نا ملنے کے باوجود بھی مکمل ہے ۔
دوستی کے جذبے کو کہانی میں اس قدر متاثر اور خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے کہ یہ جذبہ کہانی کی جان محسوس ہوتا ہے ۔
اسی فیصد ناولز کی طرح یہ ناول بھی آپ کو شروع میں روایتی لگے گا لیکن مصنفہ نے کمال مہارت سے کہانی پلٹ کر مختلف انداز میں اختتام تک پہنچائی ہے۔
تبصرہ نگار: مایا شیخ
0 Comments