محبت
بعض اوقات پہلی ملاقات سے شروع نہیں ہوتی۔
بعض
محبتیں ایک دعا سے جنم لیتی ہیں۔
اور
بعض دعایئں برسوں تک آسمان اور زمین کے درمیان معلق رہتی ہیں، یہاں تک کے اللہ
انہیں اپنے وقت پر قبول کرتا ہے۔
ناصیب کی لکیر ایسی ہی ایک دعا کی داستان ہے۔
یہ زارا حسنین اور زیان رؤف کی کہانی ہے؛ دو
ایسے انسانوں کی ؛ جن کی زندگیاں ایک دوسرے سے بہت پہلے جڑ چکی تھیں مگرانہیں خود
اس کا علم نہ تھا۔
زارا حسنین چوبیس سالہ ایک حساس آرٹسٹ ہے جو
لاہور کی ایک پرانی حویلی میں دادی جان،
بیگم شہناز کے ساتھ رہتی ہے بچپن کے حادثے نے اس سے اس کے والدین چھین لیے
تھے اور اس کی یاداشت کا ایک حصہ بھی اپنے
ساتھ لے گیا تھا۔ اب اسکی دنیا چند رنگوں چند خوابوں اوردادی جان کی موجودگی تک
محدود ہے۔
زیان رؤف
ایک کامیاب مگر خاموش مزاج کاروباری شخص ہے 18 برس کی عمر میں اس نے اپنے
والد کو ایک ایسی سازش میں کھو دیا جسے حادثہ قرار دے دیا گیا۔ اسی غم کے دن ایک نو سال کی بچی اس کے باغ میں
آئی، اس کی ہتھیلی پر ایک ٹیڑھا سا سورج
بنایا او آدھا بسکٹ اس کے ہاتھ میں رکھ گئی۔
اس رات زیان نے اللہ سے ایک دعا مانگی:
“
یا اللہ! اگر یہ میرے نصیب میں ہے تو مجھے
اس قابل کر دینا کہ میں ہمیشہ اس کی خوشی کا سبب بن سکوں، اور اگر ایک دن اس سے میرے راستے میں لانا ہو
تو تب لانا جب میں اس لائق ہو چکا ہوں۔”
برسوں بعد تقدیر انہیں دوبارہ ایک کارڈیولوجی میں آمنے سامنے لے آتی ہے۔
زارہ اسے نہیں پہچانتی ہے۔
زیان اسے فورا پہچان لیتا ہے۔
مگر اس ملاقات کے ساتھ ایک پرانا راز بھی سر
اٹھاتا ہے۔ تحقیقات کے دوران زیان کو معلوم ہوتا ہے کہ جس شخص نے اس کے والد کے
قتل کی سازش کی تھی، اس نے زارا کے والدین
کو بھی راستے سے ہٹایا تھا اور وہ شخص کوئی اجنبی نہیں، بلکہ زارا کا اپنا چچا حسیب حسنین ہے۔
جوں جوں زارا اور زیان ایک دوسرے کے قریب اتے
ہیں ماضی کے دروازے کھلنے لگتے ہیں۔ بھولی ہوئی یادیں واپس انے لگتی ہیں، سچائیاں
بے نقاب ہونے لگتی ہیں اور محبت ایک ایسے امتحان میں داخل ہو جاتی ہے جہاں اعتماد، انصاف اور تقدیر ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں۔
دادی جان کی وفات کے بعد زارا کو پہلی بار اپنی
قسمت کا سامنا خود کرنا پڑتا ہے وہ اپنے والد کی میراث سنبھالتی ہے، اپنے خاندان کے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے، اور اپنے والدین کے قاتل کو قانون کے کٹہرے
تک پہنچاتی ہے۔
اور
آخر میں کہانی وہاں لوٹتی ہے جہاں سے سب کچھ شروع ہوا تھا:
ایک پرانا باغ۔
ایک آم کا درخت۔
ایک ٹیڑھا سا سورج۔
اور
ایک دعا جو برسوں بعد قبول ہوئی۔
نصیب کی لکیرمحبت، یاداشت،
انصاف اور تقدیر کی کہانی ہے ایک ایسی داستان جو یہ یاد دلاتی ہے کہ اللہ
کی لکھی ہوئی بعض ملاقاتیں وقت سے نہیں،
نصیب سے بندھی ہوتی ہیں۔
Welcome to Urdu Novels Universe, the ultimate destination for avid readers and talented authors. Immerse yourself in a captivating world of Urdu literature as you explore an extensive collection of novels crafted by creative minds. Whether you’re seeking romance, mystery, or adventure, our platform offers a wide range of genres to satisfy your literary cravings.
Authors, share your literary masterpieces with our passionate community by submitting your novels. We warmly invite you to submit your work to us via email at urdunovelsuniverse@gmail.com. Our dedicated team of literary enthusiasts will review your submissions and showcase selected novels on our platform, providing you with a platform to reach a wider audience.
For any inquiries or feedback, please visit our Contact Us page here. Embark on a literary adventure with Urdu Novels Universe and discover the beauty of Urdu storytelling
Read Online
Download Links
How To Download (watch video)
Writer's other novels:
- Amanat by Mariam Asghar
- Barhwan Khilari by Syeda Atika Bukhari
- be naam by Haleema Rajpoot
- Naqsh e br aab by Aasiya Raees Khan
- Shehr e tamna by Saba Ataullah
0 Comments