پچھلے سال پڑھی جانے والی بہترین کتابوں میں سے ایک کتاب۔
یہ کتاب بہت پیاری تھی، بہت پرسکون
کچھ کتابیں ہوتی ہیں جو آپ کو سکون دیتی ہیں۔ جس میں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، بہت کچھ جاننے کو ملتا ہے، بہت سے احساسات ست گزرتے ہیں۔ خوشی، غم، دکھ، غصہ، جوش، سب جذبات ملتے ہیں۔ اور یہ سب ایک ترتیب سے، خوبصورتی سے آپ پر آشکار ہوتا ہے۔ یوں نہیں لگتا کہ لکھاری آپ کے دماغ میں زبردستی ڈال رہا ہے۔ یوں نہیں لگتا کہ کوئی راہ چلتا زبردستی نصیحت کر رہا ہے۔ پر سکون سا ناول جو آپ کو رہبر، عنقاء، زینیا، اتباع سے ملواتا ہے۔ سب کردار آپ کے دل میں گھر کر جاتے ہیں۔
زینیا کی اسٹرگل پر کہیں بہت رونا آیا اور کہیں بہت فخر محسوس ہوا۔ ایک لڑکی کو ایسے حالات سے گزرتے دیکھنا چاہے وہ افسانوی کردار ہی ہو، مختلف احساسات سے دوچار کرتا ہے۔
رہبر اور عنقاء کا تعلق بہت پیارا تھا۔ ایک دوسرے کے لیے موجود، ایک دوسرے کو سمجھنے والے دو پیارے لوگ۔
اگر آپ کچھ پیارا سا اور کوزی سا پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے۔
ناول: عرضِ حال مسترد از مائرہ محمود
تبصرہ نگار: سیدہ عاتکہ بخاری
The novel is available for download in PDF format and can also be read online. Click the links below to download the PDF or read the novel for free online. For a better experience, click on the image to zoom in.
0 Comments