تحریر کے جملہ حقوق لکھاری اور ویب سائٹ کے پاس محفوظ ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے ک خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پاک فوج کے بارے میں قام کے برے رویے کی مذمت پر لکھا گیا ایمن شاہد کا بہترین کالم
Read Online
“ہماری فوج اور قوم”
از قلم ایمن شاہد
کیا آپ
جانتے ہیں کہ ہماری فوج کیا کرتی ہے؟
یقیناً
نہیں۔ کیونکہ اگر آپ جانتے ہوتے تو فوج کے خلاف باتیں نہ کرتے۔ جانتے ہوتے تو آپ
یہ نہ کہتے کہ ہماری فوج بجٹ کھاتی ہے۔ جانتے ہوتے تو شہیدوں کے مجسمے اور ان کی
قبروں کی بے حرمتی نہ کرتے۔
جب تم سارا
دن بے فکری سے گزارتے ہو۔ کام پہ جاتے ہوئے یہ پریشانی نہیں ہوتی کہ تم پر حملہ ہو
جائے گا۔ رات کو ائیر کنڈیشنر کے نیچے سکون سے سوتے ہو۔ کبھی ایک دفعہ بھی یہ بیٹھ
کر سوچا ہے کہ تم اتنی بے فکری کی نیند کیسے سوتے ہو؟ کون ہیں وہ جن کی وجہ سے
تمہیں یہ آزادی کی زندگی میسر ہے؟ کبھی سوچا ہے کہ اگر وہ ہماری حفاظت کے لیے
سرحدوں پر نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
تم تو اپنے
بیوی بچوں کو صبح شام دیکھتے ہو۔ ان کو پیار کرتے ہو۔ ان کے ساتھ وقت گزارتے ہو۔
خاندان کی ہر خوشی، غمی میں شریک ہوتے ہو۔ کبھی سوچا ہے کہ جو ہماری حفاظت کے لیے
سرحدوں پر موجود ہیں وہ بھی کسی کے بھائی، کسی کے لخت جگر، کسی کے سہاگ اور کسی کے
باپ ہوتے ہیں۔ ان کی بھی فیملی ہوتی ہے جو ہر خوشی اور غمی کے موقع پر ان کی راہ
تکتی ہے۔
کبھی سوچا
ہے کہ یہ جن کو آپ بدنام کر رہے ہیں یہ نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
کون ہیں وہ
جن کی وجہ سے تمہیں یہ آزادی کی زندگی میسر ہے؟ کبھی سوچا ہے کہ اگر وہ ہماری
حفاظت کے لیے سرحدوں پر نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
جی ہاں! یہ
نہ ہوتے تو دشمن ممالک کب کے ہم پر قبضہ کر چکے ہوتے۔ یہ نہ ہوتے تو ہم آزاد فضا
میں سانس لے پاتے؟ کیا ہم آزاد زندگی گزار سکتے بغیر کسے خوف اور خطرے کے؟
اچھا چلیں
یہ سب چھوڑیں۔ کبھی یہ سوچا ہے کہ آپ لوگوں کی اس قسم کی باتیں ہماری فوج اور ان
کی فیملی پر کس طرح سے اثر انداز ہوتی ہیں؟ نہیں نا! کیونکہ فوج کے خلاف بولتے
ہوئے کبھی ان باتوں کو سوچا ہی نہیں۔
چلیں میں
بتاتی ہوں۔ جب آپ ان کے خلاف بولتے ہیں تو ان کو دکھ تو ہوتا ہی ہے وہ یہ بھی
سوچتے ہیں کہ اب ہم اپنی نسلیں فوج میں نہیں آنے دیں گے۔ وجہ؟؟
کیونکہ آپ
لوگوں کی کہی گئی باتیں ان کا دل دکھاتی ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ سب باتیں اگر ہم
برداشت کر رہے ہیں تو ہماری نسلوں کو نہ کرنی پڑیں۔
عمران خان
صاحب گرفتار ہوئے تو اس جاہل قوم نے ملک کو برباد کر دیا۔ بھئی کس حق سے برباد کر
رہے ہیں آپ لوگ؟ اور تو اور اس جاہل قوم نے صرف یہیں بس نہیں کیا۔ انہوں نے شہیدوں
کے مجسمے توڑ دیے۔ ان کے پوسٹرز جلا دیے۔ ان کی قبروں کی بے حرمتی کی۔ ہمارے شہید
پائلٹ (ایم ایم عالم) کا طیارہ جسے بھارتی فوج نہ جلا سکی وہ اس جاہل قوم نے جلا
دیا۔ کیا ملا آپ سب کو یہ کر کے؟
جانتے ہیں
ان عوامل کی وجہ سے شہداء کی فیملیز کو کتنا رنج پہنچا ہوگا۔ ان کی ماؤں سے، ان کی
بہنوں سے، ان کی بیواؤں سے، ان کے بچوں سے پوچھ کے دیکھو جن شہداء کی تم نے بے
حرمتی کی۔
تم جو اپنے
بچوں کے ساتھ خوش باش رہتے ہو کبھی سوچا ہے کہ ہماری ان مسکراہٹوں کے پیچھے کتنے
لوگوں کے آنسو، کتنوں کی آہ و بکا، کتنوں کی قربانیاں شامل ہیں۔
کیا ہم کبھی یہ سوچتے ہیں کہ ہماری مسکراہٹوں کی
قیمت کسی اور نے اپنی جان سے نہ چکائی ہو۔
کیا کبھی یہ
سوچا ہے کہ جن لوگوں کو آپ سرعام بےعزت کر رہے ہیں، جن پہ انگلیاں اٹھا رہے ہیں،
جن پہ طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں۔ وہ لوگ اپنی خوشیاں، اپنا خاندان، اپنے
بیوی بچے چھوڑ کر اور یہاں تک کہ ذاتی خواہشات کو مار کر ان سرحدوں پہ ڈٹے ہوئے
ہیں فقط اپنی عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کی
قربانیوں کا احساس کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے تو کم از کم ان کے لیے
مشکلات بھی کھڑی نہ کریں۔
اگر آپ ان
کے لیے کچھ اچھا نہیں کر سکتے تو خدارا کچھ برا بھی مت کیجیے!
اندازِ بیاں
گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر
جائے تیرے دل میں میری بات
Welcome to Urdu Novels Universe, the ultimate destination for avid readers and talented authors. Immerse yourself in a captivating world of Urdu literature as you explore an extensive collection of novels crafted by creative minds. Whether you’re seeking romance, mystery, or adventure, our platform offers a wide range of genres to satisfy your literary cravings.
Authors, share your literary masterpieces with our passionate community by submitting your novels. We warmly invite you to submit your work to us via email at urdunovelsuniverse@gmail.com. Our dedicated team of literary enthusiasts will review your submissions and showcase selected novels on our platform, providing you with a platform to reach a wider audience.
For any inquiries or feedback, please visit our Contact Us page here. Embark on a literary adventure with Urdu Novels Universe and discover the beauty of Urdu storytelling
Writer's other novels:
- phool zulfon mn by Falak Tanveer
- meena qasai or bakra Eid by Sumbal Tauseef
- chand raat by Samavia Khan
- naveed e eid by Aneeza Syed
- letter box by Asiya Raees khan
0 Comments