” dil se nikly hein jo lafz” by Farhat Ishtiaq is a complete novel that explores romantic themes while addressing social and family issues. The story is centered around life’s significant moments. This popular social and romantic Urdu novel is available on our website. We support new writers by providing them with a platform to showcase their writing skills and talents.
she is a senior digest author, and this is her latest work for our platform. She has penned several renowned novels that have captivated her readers. Her unique writing style makes her novels a favorite among readers.
اچھے ناول نعمت کی طرح ہوتے ہیں، جن کے ان گنت فوائد ہوتے ہیں۔ دماغ کی الجھی گرہوں کو کھولتے ہیں اور ڈوپامین کی طرح تازگی دیتے ہیں۔
فرحت اشتیاق کا یہ ناول بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ کچھ دنوں سے ریڈر بلاک کا شکار تھی۔ کچھ بھی پڑھا نہیں گیا تھا۔ پھر یہ کتاب کھول لی اور پہلے صفحے سے ہی اس کتاب نے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ اندازِ بیان انتہائی خوبصورت تھا۔ جب ایک دفعہ کتاب اٹھا لی تو واپس رکھنے کا دل نہیں کیا۔
یہ کہانی ہے عمر حسن اور ودیعہ کمال کی،
محبت کی اس بےمثال کہانی میں کہیں پر آپ بےاختیار ہنس دیں گے تو کہیں پر رو پڑیں گے۔
کئی دفعہ اسی بےساختہ ہنسی کی وجہ سے میرے اردگرد موجود لوگوں نے انتہائی حیرت سے مجھے دیکھا۔ یونیورسٹی کے رستے میں رکشے میں بیٹھے، کینٹین میں کسی کرسی پر بیٹھے، گراؤنڈ میں کسی بینچ پر اور لیکچر روم میں۔ میں نے اس کتاب کو بغیر بور ہوئے پڑھا۔
ودیعہ کمال اور عمر حسن بچپن سے ساتھ رہتے تھے۔ عمر حسن ایک لکھاری تھے جبکہ ودیعہ کمال اس کی سب سے پہلی قاری، اس کی ایڈیٹر، اس کی رائٹر ایجنٹ اور اس کے لکھنے کی وجہ تھی۔
زنیرہ عباس کا کردار اس کہانی میں اہم کردار تھا۔ وہ عمر حسن کی مداح تھی۔ اور اسے اپنا استاد مانتی تھی۔ عمر حسن نے اسے اپنی کہانی سنائی۔ کیسے اس نے ودیعہ کمال کو پا کر بھی کھو دیا. اور کیسے زنیرہ عباس نے ان کی کہانی کو اختتام تک پہنچایا۔ پورے ناول میں الفاظ اتنی خوبصورتی سے بنے گئے تھے کہ لکھنے والی پر پیار آتا۔
ایک لکھاری ہونے کے ناطے یہ ناول بہت رلیٹ ایبل تھا۔
بہت سی جگہوں پر زنیرہ عباس، عمر حسن اور ودیعہ کمال کے جذبات اپنے جذبات محسوس ہوئے۔
ابا میاں کی ساری باتیں دل کو چھو گئیں. ابا میاں جیسے لوگ اصل زندگی میں بہت کم ہوتے ہیں۔ اور عمر حسن جیسے خوش قسمت لوگوں کی قسمت میں آتے ہیں۔
مجموعی طور پر ناول بہت خوبصورت تھا۔ اگر آپ نے اب تک نہیں پڑھا ہوا تو آپ کو لازمی پڑھنا چاہیے۔
پانچ ستاروں کا حق دار ہے یہ ناول!!!
ناول: دِل سے نکلے ہیں جو لفظ
مصنفہ: فرحت اشتیاق
تبصرہ نگار: سیدہ عاتکہ بخاری
The novel is available for download in PDF format and can also be read online. Click the links below to download the PDF or read the novel for free online. For a better experience, click on the image to zoom in.
Welcome to Urdu Novels Universe, the ultimate destination for avid readers and talented authors. Immerse yourself in a captivating world of Urdu literature as you explore an extensive collection of novels crafted by creative minds. Whether you’re seeking romance, mystery, or adventure, our platform offers a wide range of genres to satisfy your literary cravings.
Authors, share your literary masterpieces with our passionate community by submitting your novels. We warmly invite you to submit your work to us via email at urdunovelsuniverse@gmail.com. Our dedicated team of literary enthusiasts will review your submissions and showcase selected novels on our platform, providing you with a platform to reach a wider audience.
For any inquiries or feedback, please visit our Contact Us page here. Embark on a literary adventure with Urdu Novels Universe and discover the beauty of Urdu storytelling
Read Online
Download Links
Writer's other novels:
- Chup by Suman Zubair
- farq by Syeda noor ul ain
- sindoor sy Bunyan um marsoos tk by Rukhsar Ijaz(article)
- tasawur ki galion mn by Ayaan Ahmer
- mein bri kb hui by Ayaan Ahmer
0 Comments